اختلافات کو ختم کر کے ورکرز کنونشن کو کامیاب بنائیں، سابق وزیراعظم نواز شریف کی کارکنوں کو ہدایت

پیر جون 18:53

اختلافات کو ختم کر کے ورکرز کنونشن کو کامیاب بنائیں، سابق وزیراعظم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اختلافات کو ختم کر کے ورکرز کنونشن کو کامیاب بنائیں۔

(جاری ہے)

پیر کو مسلم لیگ (ن) کے دو دھڑوں میں اختلافات پر نواز شریف نے اختلافات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ انجم عقیل کے مخالف دھڑے ورکرز کنونشن میں شرکت کریں،اختلافات کو ختم کر کے ورکرز کنونشن کو کامیاب بنائیں، ڈپٹی میئر ذیشان نقوی نے کہا کہ قیادت کے حکم پر کنونشن میں شرکت کریں گے، بنیادی اختلافات کی وجہ سے حلقہ این اے 54کے ٹکٹ کا ہے، جہاں انجم عقیل خان خود بھی امیدوار ہیں اور وہاں پر وہ ورکرز کنونشن بھی کروا رہے ہیں، تاہم مخالف دھڑے کا کہنا ہے کہ اس جگہ ورکرز کنونشن نہ کرایا جائے کسی مرکزی جگہ پر کنونشن کرایا جائے، اسی سلسلے میں انجم عقیل نے ذیشان نقوی سے ملاقات کی ہے اس سے درخواست کی ہے کہ وہ ورکرز کنونشن میں شرکت کریں، جس پر ذیشان نقوی نے شرکت پر حامی بھرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :