سپیکر و ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی کا تراڑ کھل کے دو طلباء کے ڈوب کر جاں بحق ہونے پر دکھ اور صدمے کا اظہار

پیر 4 جون 2018 18:53

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر و ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر نے تراڑ کھل کے نویں جماعت کے دو طلباء جنید آصف اور عمر آزاد کے نالے میں نہاتے ہوئے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ و صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے بلندی درجات اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔