پبلک اکائونٹس کمیٹی محکمہ حسابات میں مالیاتی ڈسپلن قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی‘ ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی

پیر جون 18:56

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) آزاد کشمیر پبلک اکا ؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی نے کہا کہ حسب روایت کمیٹی محکمہ حسابات میں مالیاتی ڈسپلن قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی یہ سب کچھ مشاورت اور مشترکہ محنت و لگن سے ہوگا ۔محکمہ جات میں دن بدن بہتری آرہی ہے ہماری کو شش ہو گی کہ اسمبلی کے فورم سے جو بجٹ محکمہ کو دیا جاتاہے تاکہ تعمیراتی اہداف حاصل ہو سکیں اور ریاست کے عوام کو بھی محسوس ہو کہ کام معیار ی اور بر وقت کروانے کے لئے اقدامات کریں گئے پر فارمنس آڈٹ ہو گا مالیاتی ڈسپلن قائم ہو گا تو ہر جگہ بہتری نظر آئے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے چیمبر میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیکرٹری قانون ساز اسمبلی چوہدری بشارت حسین ڈائریکٹر پریس اینڈ پبلیکشن عبدالحسین ضیاء ایڈیشنل سیکرٹری اسمبلی امجد لطیف ،ڈپٹی سیکرٹری پی اے سی خانز ادہ امجد محمود سمیت سٹاف نے شرکت کی چیئرمین نے مجموعی طور پرکمیٹی کی کارگردگی کو سراہا ہے انھوں نے کہا کہ کمیٹی کی ہدایات پر محکمہ جات کو عمل کرنا ہو گا ریکوری میں میں بھی پیش رفت کرنا ہو گی ہدایات کی روشنی میں ریکوری نہ کرنے والے ذمہ داران کے خلاف حکومت کو با ضابطہ چھٹی تحریر کر دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بہتری ہر صورت لائیں گئے ممبران کمیٹی اور سٹاف حسابات باہم مل کر بہتری لانے میں اپنا کردار ادا کریں مالیاتی نظام کو ضرور فعال بنائیں گئے ۔

متعلقہ عنوان :