جدید اور عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری تعلیم ہی ریاست کی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے‘ وزیر تعلیم

پیر 4 جون 2018 18:56

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) وزیر تعلیم و ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ جدید اور عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری تعلیم ہی ریاست کی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے۔قوموں کی زندگیاں سنوارنے میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہے۔آزاد حکومت محکمہ تعلیم کو سائنسی بنیادوں پر جدید خطوط پر استوار کررہی ہے۔

محکمہ تعلیم کو سیاسی مداخلت سے پاک کرکے میرٹ کی بالادستی یقینی بنائی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پوسٹ گریجویٹ کالج بی ایس پروگرام کے کوارڈینٹر خواجہ اشفاق،راشد عزیز ،زیشان گیلانی کی طرف سے پروفیسر زبیر ساجد کی ریٹائرڈ منٹ کے موقع پر منعقدہ افطار ڈنر پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سیکرٹری تعلیم زاہد عباسی، ڈی پی آئی خواجہ عبدالرحمن،مسلم لیگ سٹی کے سنیئر نائب صدر سید رحمت شاہ،ڈویژنل ڈائریکٹر قاضی محمد ابراھیم،فوزیہ کاظمی،شوکت رسول پنڈت،اسلم شیخ،پرنسپل پی جی ملک ارشد،ڈپٹی ڈائریکٹررفعت رشید،ڈپٹی سیکرٹری میرجبین عباسی،صالحہ گل،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹ مظفرآباد کے ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹرمحمود احمد،رخسانہ صاحبہ اور پرفیسر ز کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران ریٹائر ڈ ہونے والے پروفیسر زبیر ساجد کو وزیر تعلیم و سیکرٹری تعلیم نے شیلڈ بھی پیش کی تقریب کے آخر میں ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :