وزیراعظم فاروق حیدر کو آئینی اصلاحات سے متعلق تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں‘ خواجہ منظور قادر

پیر جون 18:56

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) جموں کشمیر لبریشن لیگ کے سیکرٹری جنرل خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ نے کشمیر کونسل سے آزاد کشمیر حکومت کو مالی انتظامی اختیارات کی منتقلی آزاد کشمیر میں راجہ فاروق حیدر خان اور پاکستان میں میاں نواز شریف کی ریاستی عوام کو حق حکمرانی کو احترام دینے اور اسے یقینی بنانے کی کامیاب اور عملی جدو جہد کو ریاست جموں و کشمیر کے عوام تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں، قائدین نہ صرف خراج تحسین پیش کر تے ہیں بلکہ اس امید اور یقین کا اظہار کر رہے ہیں کہ پاکستان میں میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ستر سالوں میں پہلی مرتبہ ریاست جموں و کشمیر کے دونوں حصوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کے حق حکمرانی کو تسلیم کر تے ہوئے نہ صرف یہاں کی حکومتوں کو با اختیار بنانے کی طرف اہم پیش رفت کی بلکہ عوام کے بنیادی مسائل کو حل کر نے کیلئے بھی یہاں کی حکومتوں کو پہلے کی نسبت دوگنے وسائل دے کر ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی گہری وابستگی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ نے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کو آئینی اصلاحات سے متعلق تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے ان کی مخلص اور دیانتدارانہ جدو جہد کا مظہر قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ رجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزاد کشمیر حکومت نے گڈ گورننس ،میرٹ اور ریاستی عوام کے حق حکمرانی کیلئے جو تاریخی اقدامات کر کے کامیابی حاصل کی ہے، اس طرح ریاست جموں و کشمیر میں تحریک آزادی کی کامیابی اور ریاستی عوام کو حق خودارادیت دلانے کی جدو جہد کو بھی تیز کیا جائے گا اور مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی ظلم و جبر سے ریاستی عوام کو چھٹکارا دلانے کیلئے بین الاقوامی سطح پر جدو جہد آزادی کو منظم اور موثر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔