مسجد خادم الحرمین الشریفین مرکزی عیدگاہ میں نماز جمعہ کے انعقادکاعوامی سطح پربھرپورخرمقدم

پیر 4 جون 2018 18:56

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) دارالحکومت کے دینی،سماجی و سیاسی حلقوں نے مرکزی سیرت کمیٹی کی جانب سے مسجد نبوی شریف کی طرزپرتعمیرہونیوالی جامع مسجد مرکزی عیدگاہ میں نماز جمعہ کے انعقاد کے فیصلہ کابھرپورخرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ مسجد نبوی میں نماز کی ادائیگی ہر مسلمان کی خواہش ہے اور مظفرآباد کے شہری مسجد نبوی شریف کی طرزپرتعمیرہونے والی جامع مسجد میں نماز جمعہ اداکرکے دلی سکون اور عجب روحانی کیف حاصل کریں گے۔

مرکزی سیرت کمیٹی کے ذمہ داران کو نماز جمعہ کے انعقاد کا فیصلہ کرنے پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے علامہ پیرسیدنیازحسین گیلانی،علامہ غلام مرتضیٰ ذوق امیرمرکزی جماعت اہلسنت پٹہکہ،خادم حسین قریشی مرکزی میلادمصطفی کمیٹی ائیرپورٹ ،سید شبیرحسین کاظمی صدرتنظیم اہلسنت ،بیدارحسین اعوان،قاری محمدارشد،قاضی مجیب احمد،ڈاکٹر محمدرفیق چغتائی،محمدشبیر قادری عطاری،قاضی وحیداحمد،سید منظورحسین،محمدفیصل،مبارک اعوان، بنارس اعوان ودیگر نے کہاکہ8جون ، 23رمضان المبارک کو مرکزی عیدگاہ میں نمازجمعة المبارک کاآغاز نیک شگون ثابت ہو گا، انہوںنے کہاکہ شہر میں بڑی مسجد کی اشد ضرورت تھی اور مرکزی سیرت کمیٹی نے ماضی میں بھی ہمیشہ معاشرے کی بہتری،اصلاھ احوال کے لئے قائدانہ و ذمہ دارانہ کرداراداکیا ہے اور اس ماہ صیام کے موقع پر بھی عوامی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی عیدگاہ میں نما جمعہ کا اہتما م کرکے جو اقدام اٹھایا ہے وہ لائق صد تحسین ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے ٹھیک 1:30بجے کا ٹائم بھی بالکل مناسب رکھا گیا ہے جس میں ہر شخص آسانی کے ساتھ شریک ہو سکتا ہے۔انہوںنے مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر ،جنرل سیکرٹری و دیگر عہدیداران کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔انہوںنے کہاکہ بلا شبہہ مرکزی سیرت کمیٹی نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران جامع مسجد خادم الحرمین الشریفین مرکزی عیدگاہ میںنمازیوں کی سہولت کیلئے نامساعد حالات کے باوجود بہترین انتظامات کئے ہیں اور نمازیوں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ مظفرآباد میںجمعة المبارک کے موقع پر شہرکی تمام مساجد نمازیوں سے بھری ہوتی ہیں اورشہریوں کو مساجد میں جگہ نہیں ملتی جس کی وجہ سے وہ شدید ترین موسم میں گھروں کی چھتوں اور سڑکوں پر نماز پڑھتے ہوئے نظرآتے ہیں ایسے حالات میں مرکزی سیرت کمیٹی نے شہر کی سب سے بڑی مسجد میں نمازیوں کی مشکلات اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے نمازجمعہ کے انعقاد کا فیصلہ کیاہے جو انتہائی احسن اقدام اور لائق تحسین فیصلہ ہے

متعلقہ عنوان :