وادی نیلم‘ سبزی ،پھل فروٹ لانے والی گاڑیوں نے من مانے ریٹوں پر فروخت شروع کردی ‘قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

پیر جون 18:56

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) وادی نیلم سبزی ،پھل فروٹ لانے والی گاڑیوں نے من مانے ریٹوں پر فروخت شروع کردی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ،تاجروں نے بھی دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنا شروع کردیاعوام بے بس ،ماہ رمضان المبارک میںگراں فروشی کی حدیں کراس کرگئی ضلع کونسل کے زیر اہتمام لگی سبزی ،پھل فروٹ منڈی سستا بازار ہفتے ہیں 04دن وہ بھی ضلعی ہیڈ کوارٹر تک محدود گلی محلہ اور دیگر بازاروں میں مہنگائی کنٹرول ناممکن دکھائی دینے لگا ۔

(جاری ہے)

تاجروں سے بحث مباحثہ پر سارا ملبہ سبزی پھل فروٹ لانے والی گاڑیوں پر ڈال دیا جاتا ہے چیک اینڈ بیلنس کا نظام بہتر اور موثر نہ ہونے سے مہنگائی دن بدن زور پکڑنے لگی عوام کا ضلعی انتظامیہ سے ایکشن لینے کا مطالبہ۔

متعلقہ عنوان :