عراق، داعش، عورتوں کے ونگ کی نام نہاد اعلی سطحی سربراہ واجدہ جاسم نوح گرفتار

پیر جون 18:57

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) عراقی صوبہ موصل میں دہشت گرد تنظیم داعش کی عورتوں کی ونگ کی نام نہاد اعلی سطحی سربراہ واجدہ جاسم نوح گرفتار ہو گئی،۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے صوبہ موصل میں دہشت گرد تنظیم داعش کی عورتوں کی ونگ کی نام نہاد اعلی سطحی سربراہ گرفتار ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

موصل پولیس ڈائریکٹریٹ بریگیڈئیر جنرل حماد نامس الجیبوری نے کہا ہے کہ مخبری ہونے پر پولیس نے کاروائی کر کے داعش کے اعلی سطحی دہشت گردوں میں سے واجدہ جاسم نوح کو موصل کی جنوب مغربی تحصیل المیمون سے گرفتار کر لیا ہے۔

اطلاع کے مطابق جیبوری دہشت گرد عورتوں کے موصل کے جنوب مغربی جتھوں کی سرغنہ ہے۔واضح رہے کہ عراق سکیورٹی فورسز جولائی 2017 کو موصل کو دہشت گرد تنظیم داعش سے واپس لینے کے بعد سے لے کر اب تک دہشت گرد تنظیم کے اراکین اور تنظیم سے منسلک افراد کو گرفتار کرنے کے لئے آپریشن کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :