بھارت وزیر اعظم اور امریکی وزیر دفاع مابین ملاقات، امن و استحکام اور خوشحالی کے لئے تعاون کو دوام بخشا جائے گا

پیر 4 جون 2018 18:57

واشنگٹن/نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) سنگاپور میں منعقد ہ شنگاری لا ڈائیلاگ " مین بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس مابین ملاقات میںامن و استحکام اور خوشحالی کے لئے تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ اور بھارت نے خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کے ماحول کو جاری رکھے جانے پر اتفاقِ رائے کیا ہے۔

بھارت اور امریکہ نے سٹریٹیجک حصہ داری کو جاری رکھنے کے معاملے میں ہم آہنگ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ سنگا پور میں منعقد ہ "شنگاری لا ڈائیلاگ " کے نام سے یاد کیے جانیوالے سترہویں ایشیا سیکورٹی سمٹ میں یکجا ہونے والے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط حکمت ِ عملی شراکت داری کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔

(جاری ہے)

امریکی وزارت ِ دفاع کے ترجمان جیف ڈیوس کا کہنا ہے کہ جیمز میٹس اور مودی نے باہمی تعلقات کی اہمیت سمیت دونوں ملکوں کے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں پر کار بند رہنے اور انڈین ۔ پیسیفک علاقے میں آزادانہ آمدورفت اور شفافیت پر عمل درآمد کے حوالے سے امریکہ اور بھارت کے کردار کا جائزہ لیا۔ڈیوس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور بھارت نے خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کے ماحول کو جاری رکھے جانے پر اتفاقِ رائے کیا ہے۔