عالمی مبصر جہنم میں جائیں،فلپائنی صدر کی اقوام متحدہ کے مندوب پر کڑی تنقید

پیر 4 جون 2018 18:57

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) فلپائنی صدرروڈریگو ڈوٹیرٹے نے قوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے آزادی عدلیہ ڈیوگو گارسیا سایان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ" وہ جہنم میں جائیں"۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے آزادی عدلیہ ڈیوگو گارسیا سایان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ" وہ جہنم میں جائیں"۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ عالمی ادارے کے مبصر نے فلپائنی عدالت عالیہ کی جانب سے چیف جسٹس کی برخاستی کے حق میں فیصلہ دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلپائن میں آزادی عدلیہ خطرات کا شکار ہے۔عالمی مبصر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو اس طرح برخاست کرنے سے ججوں اور عدلیہ کے دیگر ارکان کو سخت پیغام جائے گا۔ اس واقعے پر ڈوٹیرٹے نے کہا کہ عالمی مبصر ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔