ترکی پر میزائل حملہ، شہادتیں

پیر جون 18:57

ترکی پر میزائل حملہ، شہادتیں
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) ترکی میں علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم پی کے کے کے میزائل حملے میں 3ترک فوجی شہیداور ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک ضلع حقاری میں علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم پی کیکے کے حملے میں 3 ترک فوجی شہید اور 1 زخمی ہو گیا ۔ حفاظتی ذرائع کے مطابق ، شمالی عراق کے علاقے کوہ باسیان خالا سے دہشت گردوں نے ترکی کی حدود میں موجود اق توتون اور داعلیجہ علاقوں کے درمیان سڑک کی تعمیر کی نگرانی پر مامور سرحدی محافظوں پر میزائل حملہ کیا ۔اس حملے کے نتیجے میں 3 ترک فوجی شہید اور 1 زخمی ہو گیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :