شامی صدر اسد کم جونگ ان سے ملنے شمالی کوریا جائیں گے

پیر جون 18:57

شامی صدر اسد کم جونگ ان سے ملنے شمالی کوریا جائیں گے
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) شامی صدر اسد کم جونگ ان سے ملنے شمالی کوریا جائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی صدر بشارالاسد شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ۔

(جاری ہے)

صدر اسد نے ابھی حال ہی میں کہا تھا کہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے دنیا کم جونگ ان کی غیر معمولی سیاسی قیادت اور دانش مندی قابل تعریف ہے۔ شام اور شمالی کوریا کے باہمی تعلقات میں عشروں سے گرمجوشی پائی جاتی ہے۔ ماضی میں پیونگ یانگ اور دمشق کے مابین کیمیائی ہتھیاروں کی مبینہ خرید و فروخت کی رپورٹیں بھی سامنے آ چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :