جرمنی نے یورپی یونین میں اصلاحات کے حوالے سے اپنا موقف واضح کر دیا

جرمن چانسلر نے بڑے محتاط انداز میں فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں کی تجاویز کی تائید کر دی

پیر 4 جون 2018 18:57

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) جرمنی نے یورپی یونین میں اصلاحات کے حوالے سے اپنا موقف واضح کر دیا، جرمن چانسلر نے بڑے محتاط انداز میں فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں کی تجاویز کی تائید کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے یورپی یونین میں اصلاحات کے موضوع پر اپنا موقف کافی حد تک واضح کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں جرمن چانسلر نے بڑے محتاط انداز میں فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں کی تجاویز کی تائید کر دی۔ ماکروں نے کئی ماہ پہلے ہی یورپی یونین کے احیا اور رکن ریاستوں کے مابین تعاون بڑھانے کی تجویز دی تھی۔ میرکل کے بقول وہ اس تناظر میں کئی تجاویز سے اتفاق کرتی ہیں جبکہ کچھ میں وہ تبدیلی چاہتی ہیں۔ جرمن چانسلر کے اس بیان کو پیرس حکومت نے سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :