نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی کو نوٹیفیکیشن جاری کردیا

کمیٹی تین دن میں نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ طے کرے گی

پیر 4 جون 2018 19:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے سے متعلق اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی کو نوٹیفیکیشن جاری کردیا، کمیٹی تین دن میں نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ طے کرے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے معاملے سے متعلق اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی کو نوٹیفیکیشن جاری کردیا، مسلم لیگ (ن) کے رانا ثناء اللہ ملک محمد احمد، اور عمران نذیر شامل ہیں، پی ٹی آئی کے محمود الرشید ، شعیب صدیقی اور سبطین خان شامل ہیں، کمیٹی تین دن میں نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ طے کرے گی۔