الیکشن کمیشن،قصور،جہلم،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات مسترد ،حلقہ بندیوں پر کیا گیا فیصلہ برقرار

پیر جون 19:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے ضلع قصور،جہلم،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات مسترد کر دئے،،الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں پر کیا گیا فیصلہ برقرار رہے گاپیر کو الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں پر اعتراض سننے سے متعلق سماعت ہوء سماعت کے دوران ضلع قصور ،جہلم ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصلہ آبا د کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات سنے گئے الیکشن کمیشن نے چاروں اضلاع کی حلقہ بندیوں کے اعتراضات کو مسترد کر دیا ،،الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں پر کیا گیا فیصلہ برقرار رہے گا۔