پاکستان باکسنگ فیڈریشن کاعامر خان کی باکسنگ لیگ سے لا عملی کا اظہار

فیڈریشن نے باکسنگ لیگ کے انعقاد کیلئے عامر خان کو کوئی این او سی جاری نہیں کیا، عامر خان نے لیگ کیلئے فیڈریشن کو کوئی درخواست نہیں دی،مبینہ لیگ کے کسی نقصان کی فیڈریشن ذمہ دار نہیں ہو گی ، باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ناصر ٹنگ

پیر 4 جون 2018 19:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن باکسر نے عامر خان کی جانب سے باکسنگ لیگ سے لا عملی کا اظہار کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ فیڈریشن نے باکسنگ لیگ کے انعقاد کیلئے عامر خان کو کوئی این او سی جاری نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ناصر ٹنگ کے مطابق میڈیاکے بعض حصوں میں پہلی پاکستان باکسنگ لیگ کے انعقاد کے حوالے سے خبریں گردشکر رہی ہیں جسکا باکسنگ فیڈریشن نے نوٹس لیا ہے اور واضح کیا ہے کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے کسی انفرادی شخصیت یا ادارے کو باکسنگ لیگ کرانے کیلئے این او سی جاری نہیں کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ باکسر عامر خان نے لیگ کروانے کیلئے فیڈریشن کو کوئی درخواست نہیں دی، جب درخواست ہی نہیں آئی تو این او سی کیسے جاری کر سکتے ہیں جبکہ عامر خان کو باکسنگ لیگ کروانے کیلئے این او سی جاری کرنے کی اطلاعات بے بنیاد ہے، کرنل ناصر ٹنگ کا مزید کہنا تھا کہ مبینہ لیگ کے کسی نقصان کی فیڈریشن ذمہ دار نہیں ہو گی جبکہ پی بی ایف اپنے آئین کے مطابق باکسنگ لیگ منعقد کروائے گا جس میں نوجوان باکسرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے بھر پور مواقع فراہم کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :