ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ ، سرفراز احمد اور شعیب اختر آمنے سامنے آگئے

قومی ٹیم کے کپتان سرفرازنے ٹاس جیت کر بیٹنگ کر نے کے فیصلے کو درست اور شعیب اختر نے غلط قرار دیدیا سرفراز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ غلط کیا ، پہلے بولنگ کرنی چاہئے تھی ، کیونکہ انگلش بیٹسمین فارم میں آنے کی جہدوجہد میں مصروف تھے،شعیب اختر

پیر 4 جون 2018 19:01

ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ ، سرفراز احمد اور شعیب اختر آمنے سامنے آگئے
لیڈز/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) لیڈز ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کو شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کر نے کے فیصلے پر آمنے سامنے آگئے ، قومی ٹیم کے کپتان سرفرازنے ٹاس جیت کر بیٹنگ کر نے کے فیصلے کو درست اور شعیب اختر نے غلط قرار دیدیا ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے مطابق میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست تھا لیکن انگلش بولرز نے اچھا کھیلا اس لیے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہاکہ پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ غلط کیا، انہیں بولنگ کرنی چاہئے تھی کیوں کہ انگلش بیٹسمین فارم میں آنے کی جہدوجہد میں مصروف تھے۔دوسری جانب سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست تھا، پاکستانی بولرز کو شارٹ پچ گیند پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا کا کہنا ہے کہ میچ ہارنے کے بعد ٹیم پر تنقید نہیں کرنی چاہیے، پاکستان ٹیم میں اچھا ٹیلنٹ ہے، ان کو اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :