اٹک ، ٹرک اور مسافر وین میں تصادم، 8 افراد جاں بحق،10 زخمی

تصادم کے فوری بعد ہی وین میں آگ بھڑک اٹھی،زخمیوں میں 6 افراد کی حالت تشویشناک

پیر جون 19:03

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) حضرو میں چھچھ انٹرچینج پر ٹرک اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں8 افراد جاں بحق ،10 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 6 افراد کی حالت تشویشناک، تصادم کے فوری بعد ہی وین میں آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

پیر کو اٹک کے علاقے حضرو میں چھچھ انٹرچینج کے قریب ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹرک اور ہائی ایس میں تصادم کے فوری بعد ہی وین میں آگ بھڑک اٹھی اور 3 مسافر موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔دیگرزخمی افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت سول اسپتال حضرو منتقل کردیا گیا تاہم 4 مزید زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :