ہیلمنٹ پہن کر پارٹی اجلاس میں جائیں،پیپلز پارٹی ہی جنوبی پنجاب صوبہ بنائے گی،پیپلز پارٹی رہنما شوکت بسرا کا بیان

پیر 4 جون 2018 19:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا نے کہ ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر پگڑیاں اچھالنے کا موسم آ چکاہے، شاہ محمود قریشی ہیلمنٹ پہن کر پارٹی اجلاس میں جائیں،پیپلز پارٹی ہی جنوبی پنجاب صوبہ بنائے گی ۔

(جاری ہے)

پیر کو انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر پگڑیاں اچھالنے کا موسم آ چکاہے۔ شاہ محمود قریشی ہیلمنٹ پہن کر پارٹی اجلاس میں جائیں۔جنوبی پنجاب کے لوگ سادہ ضرور مگر باشعور ہیں۔پیپلز پارٹی ہی جنوبی پنجاب صوبہ بنائے گی۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی کا روحانی گرو ایک ہے۔