پیپلز پارٹی نے آئندہ انتخابات کیلئے تاحال اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ،میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں غلط ہیں

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا وضاحتی بیان

پیر 4 جون 2018 19:14

پیپلز پارٹی نے آئندہ انتخابات کیلئے تاحال اپنے امیدواروں کا اعلان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹرسعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹینے آئندہ انتخابات کیلئے تاحال اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ، اس سے متعلق میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں غلط ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو انہوں نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نیآئندہ انتخابات کیلئے تاحال اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اس متعلق میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں غلط ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے امیدواروں کے نام خود میڈیا کو جاری کریگی۔