اقوام متحدہ کا رزان کے قتل پر قابض اسرائیلی افواج پر سخت غیض و غضب کا اظہار

پیر 4 جون 2018 19:14

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) اقوام متحدہ نے فلسطینی رضاکار لڑکی رزان االنجار کے قتل پر قابض اسرائیلی افواج کے اقدام پر سخت غیض و غضب کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے فلسطینی طبی امدادی سوسائٹی کے سائبان تلے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے وقت فلسطینی رضاکار لڑکی رزان االنجار کے قتل پر قابض اسرائیلی افواج کے اقدام پر سخت غیض و غضب کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی نے رپورٹ جاری کرکے واضح کیا تھا کہ رزان کو اس وقت قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ مظاہروں کے دوران زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کررہی تھی۔