افغان جنگ کو حرام قرار دینے کی پاداش میںعلماء کرام کو موت کی نیند سلا دیا، خود کش حملے میں 8مذہبی راہنماجاں بحق

پیر 4 جون 2018 19:14

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) افغان جنگ کو حرام قرار دینے کی پاداش میں طالبان نے علماء کرام کو موت کی نیند سلا دیا،افغان دارالحکومت میں سرکردہ مذہبی عمائدین کے ایک اجتماع پر کیے گئے خود کش بم حملے میں8علماء کرام جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان دارالحکومت میں سرکردہ مذہبی عمائدین کے ایک اجتماع پر کیے گئے خود کش بم حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق خود کش بمبار نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑا دیا، جب اس اجتماع میں شریک مہمان خیمے سے باہر آ رہے تھے۔ مزید یہ کہ حملہ آور اس خیمے کے باہر بیٹھا تھا، جسے لویا جرگہ ٹینٹ کہتے ہیں۔ ان مذہبی شخصیات نے ابھی حال ہی میں خود کش حملوں کو گناہ قرار دیا تھا۔کابل میں رمضان کے اسلامی مہینے کے دوران ہونے والے بم دھماکوں میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔