شام ، فوجی گاڑی پر حملہ، ایک شخص ہلاک ،چند زخمی

پیر جون 19:14

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) شام میں فوجی گاڑی پر حملہ میں ایک شخص ہلاک اور چند زخمی ہو گئے، تاہم ان کی شناخت واضح نہیں کی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی شام میں ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاع ہے۔

(جاری ہے)

سیریئن آبزرویٹری کے مطابق فوجی گاڑی کو اس سڑک پر نشانہ بنایا گیا، جو عین عیسی نامی علاقے کو ایک فوجی چھاؤنی سے ملاتی ہے۔ اس واقعے میں ایک شخص ہلاک اور چندکے زخمی ہونے کا بتایا گیا ہے۔ تاہم ان کی شناخت واضح نہیں کی گئی ہے۔ اس چھاؤنی میں داعش کے خلاف امریکی سربراہی اتحاد میں شامل کچھ فوجی تعینات ہیں۔ یہ علاقہ امریکی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے زیر انتظام ہے۔