قطرs-400روسی فضائی دفاعی نظام خریدنے سے باز رہے،سعودی عرب

قطر نے اگر ایسا کیا تو سعودی عرب فوجی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے، سعودی فرمانروا کے خط کا متن

پیر 4 جون 2018 19:30

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) سعودی عرب نے قطر۴ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ s-400روسی فضائی دفاعی نظام خریدنے سے باز رہے، قطر نے اگر ایسا کیا تو سعودی عرب فوجی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے قطر کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر قطر نے روس سے ایس 400 فضائی دفاعی میزائل نظام خریدا تو سعودی عرب قطر کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔

شاہ سلمان نے قطر کو خبردار کرتے ہوئیکیا ہے کہ اگر قطر نے روس سے ایس 400 فضائی دفاعی میزائل نظام خریدا تو سعودی عرب قطر کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق شاہ سلمان نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے نام ایک خط ارسال کیا جس میں انہوں نے روس اور قطر کے مابین جدید ترین دفاعی نظام کے حصول کے لیے جاری مذاکرات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی صدر کے نام لکھے گئے خط میں شاہ سلمان نے فرانس سے قطر پر دبا ڈالنے کا مطالبہ کیاہے ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں قطر کی جانب سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایس-400 میزائل دفاعی نظام کے حصول کی کوششوں پر سخت تشویش ہے جو خطے میں سعودی عرب کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اس دفاعی نظام کے حصول کو روکنے کے لیے کوئی بھی قدم اٹھا سکتا ہے۔جس میں فوجی کارروائی کا پہلو بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق مزے کی بات یہ ہے کہ سعودی عرب خود بھی روس سے ایس 400 میزائل خرید رہا ہے لیکن وہ قطر کو اس سودے سے روکنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔