اردن: حکومت مخالف مظاہرے،وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ

پیر جون 19:30

اومان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) اردن کے دارالحکومت اومان میں حکومت کی معاشی پالیسیوں، مہنگائی اور ٹیکس بل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور کئی دنوں سے سڑکوں پر ہونے والے مظاہروں نے ریاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق مظاہرین کی جانب سے کابینہ دفتر کے قریب احتجاج کیا گیا، اس دوران مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے، جن پر اردن کے وزیر اعظم ہانی الملکی کی برطرفی کے نعرے درج تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کی جانب سے پارلیمان میں بھیجے گئے ٹیکس بل کی واپسی تک احتجاج جاری رکھیں گے، کیونکہ اس بل سے عوام کا معیار زندگی بری طرح متاثر ہوگا۔۔احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ حکومت شرمناک ہے اور ہم تب تک یہاں موجود رہیں گے جب تک حکومت بل کو واپس نہیں لے لیتی، ہمارا مطالبہ جائز ہے اور ہم کرپشن کی اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :