بھارت دنیا کا سب سے خطرناک میزائل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا

پیر 4 جون 2018 19:30

بھارت دنیا کا سب سے خطرناک میزائل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) بھارت مسلسل اسلحہ کی دوڑ میں نکلنے کے لئے تیار رہتا ہے ،بھارت نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے لانگ رینج بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ کر لیا، میزائل کی حد 5 ہزار کلومیٹر ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے لانگ رینج بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق زمین سے زمین پر ہدف کو نشانہ بنانے والے اس میزائل کی حد 5 ہزار کلومیٹر ہے، اگنی 5 میزائل کے اس سے قبل 5 تجربے ناکام ہوئے تاہم اس بار میزائل کا تجربہ کامیاب رہا ہے اور اس نے مطلوبہ سفر کامیابی سے طے کیا۔ جدید جوہری صلاحیت کے حامل اگنی 5 کا تجربہ اوڑیسہ بندرگارہ کے قریب ڈاکٹر عبدالکلام جزیرے پر کیا گیا، میزائل کی رفتار اور اس کی کارکردگی کو ریڈار کی مدد سے مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :