پرائیویٹ سکول فیس وصولی کیس،عدالت نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے

پیر 4 جون 2018 19:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پرائیویٹ سکول کی گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران فیسوں کی وصولی کیل درخواست کیلئے درخواست پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کو نوٹس جاری کردیئے ہیں اور درخواست پر جوان مال لیا ہے۔ درخواست میں یہ اعتراض اٹھایا گیا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران فیسوں کی وصولی کا کوئی جواز نہیں ہے۔

جس میں پرائیوٹ سکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات میں فیسوں کی وصولی کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار تنظیم کے وکیل اظہر صدیق نے استدعا کی کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے باوجود پرائویٹ سکول فیسیں وصول کر رہے ہیں۔ وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ چھٹیوں کی فیس وصول کرنا آئین کے منافی ہے نہیں کی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار تنظیم کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران فیس وصولی جا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں ہے۔

وکیل کے مطابق اس طرح فیسوں کی وصولی والدین پر ایک اضافی بوجھ ہے۔ وکیل نے یہ بھی اعتراض اٹھایا کہ پرائیویٹ سکولز کی فیسوں کی وجہ سے تعلیم پہلے بہت مہنگی ہے اور اس سے مزید مہنگی ہوجائے گی درخواست گزار تنظیم کے وکیل نے استدعا کی کہ پرائیویٹ سکول مالکان کو گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس وصول سے روکا جائے اور متعلقہ کو ہدایت کی جائے کہ موسم گرم کی تعطیلات میں فیسوں کی وصولی کو روکنے کیلئے اقدامات کرے۔