بیڈوئیرکی برآمدات میں دس ماہ کے دوران 4.77 فیصد اضافہ

پیر جون 19:53

بیڈوئیرکی برآمدات میں دس ماہ کے دوران 4.77 فیصد اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) رواں مالی سال کے 10مہینوں میں ملک سے بیڈوئیرکی برآمدات میں 4.77 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل 2018 تک بیڈوئیر اشیا کی برآمدات سے پاکستان نے 1.8ارب ڈالر کازرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.77 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 10مہینوں میں پاکستان نے بیڈوئیراشیا کی برآمدات سے 1.77ارب ڈالرکا زرمبادلہ کمایا تھا۔۔