احتساب عدالت نے گلستان جوہر میں 300سے زائد رفاعی پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ کیس میں نیب کو ملزمان کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ 19 جون تک پیش کرنے کا حکم دے دیا

پیر 4 جون 2018 19:53

احتساب عدالت نے گلستان جوہر میں 300سے زائد رفاعی پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) احتساب عدالت نے گلستان جوہر میں 300سے زائد رفاعی پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ کیس میں نیب کو ملزمان کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ 19 جون تک پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ گلستان جوہرمیں تین سو سے ذائد رفاحی پلاٹوں کی چائناکٹنگ سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران نیب نے عدالت کو بتایا کہ گلستان جوہر میں چائنا کٹنگ 2008 سے 2011 کے درمیان کی گئی، 19سرکاری افسران سمیت28ملزموں نیرفاحی پلاٹوں کی چائناکٹنگ کی، سرکاری ملازمین نے بلڈرزمافیا کے ساتھ مل کر پلاٹس فروخت کردیے،نیب نے عدالت کو۔

مزید بتایا۔کہ سابق کارکن ایم کیوایم فیروزبنگالی،شاکرلنگڑا،ادریس سمیت دیگرگرفتارہیں،ریفرنس میں جہانگیرشاہ زیب،راشدعلی خان سمیت 5 ملزمان مفرور ہیں، جس پر۔عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ ملزمان کیخلاف کارروائی کرکیرپورٹ پیش کی جائے،جبکہ فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت 19 جون تک ملتوی کردی گئی، واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پرملزمان کیوکلا نے نیب کیگواہ کیبیان پرجرح مکمل کرلی تھی، ?گزشتہ سماعت پرملزمان کواشتہاری قراردینیکی کارروائی کرکیرپورٹ دینیکاحکم دیاگیاتھا۔