اوپن یونیورسٹی نے ایم ایس سی/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میںداخلوں کے لئے 5۔ہزار امیدواروں کا انتخاب کرکے میرٹ لسٹ جاری کردی

پیر جون 19:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار2018ء میں پیش کئے گئے ایم ایسسی/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کے لئے پانچ ہزار امیدواروں کا انتخاب کرکے میرٹ لسٹ جاری کردی ہے۔ منتخب امیدواروں کو مطلوبہ داخلہ فیس جمع کرانے کے لئے ان کے دئیے گئے پتوں پر بذریعہ ڈاک خطوط ارسال کردئیے گئے ہیں۔

داخلے کے منتظر امیدوار اپنے نام کی تصدیق یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر فراہم کردہ میرٹ لسٹ سے بھی کرسکتے ہیں۔شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر ،ْ سید ضیاء الحسنین نے کہا ہے کہ وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خواہش کے مطابق اور ان کی واضح ہدایات پر میرٹ لسٹ مقررہ اہلیت کے مطابق انتہائی شفاف اور خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر کسی منتخب امیدوار کو اب تک خط موصول نہیں ہوا ہو تو انہیں چاہئیے کہ وہ فون نمبر 051-9057422, 051-9250043یا ای میل adms.pg@aiou.edu.pkپر رابطہ کرسکتے ہیں۔جن پروگرامز کی میرٹ لسٹ جاری کردی کئی ہیں ان میںپی ایچ ڈی ،ْ ایم ایس/ایم فل /ایم ایس سی آنرز ،ْ کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی ای/ایم پی اے ،ْ بی ایس پروگرامز ،ْ ایم ایس سی) شماریات فزکس ،ْ ریاضی ،ْ کیمسٹری ،ْ سوشیالوجی ،ْ مائیکروبیالوجی ،ْ ای پی ایم ،ْ ماس کمیونیکیشن ،ْ سسٹین ایبل انوائرمینٹل ڈیزائن ،ْ انوائرمینٹل سائنس اور باٹنی ( شامل ہیں۔

ان پروگرامز میں داخلے کے منتظر امیدوار اپنے نام کی تصدیق ویب سائٹ پر فراہم کردہ میرٹ لسٹ سے بھی کرسکتے ہیں۔ دریں اثنا ،ْ میٹرک ،ْ ایف اے اور بی اے پروگرامز کے طلبہ کو کتابوں کی ترسیل کا 80فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے ،ْ امید ہے کہ آئندہ ہفتے سے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے طلبہ کو کتابوں کی ترسیل شروع کردی جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :