21رمضان المبارک یوم علی کے موقع پر کراچی اور حیدرآباد میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی

پیر جون 20:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) 21رمضان المبارک یوم علی کے موقع پر کراچی اور حیدرآباد میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔حکومت سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی گئی ہے ،پابندی ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی حیدرآباد کی سفارش پر لگائی گئی۔جبکہ صحافی، خواتین اور بزرگ پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔#

متعلقہ عنوان :