ڈیرہ مرادجمالی میں گھریلو تنازعہ پر ایک ہی خاندان کے افراد کا آپس میں جھگڑا، خاتون جاں بحق، 3 زخمی

پیر 4 جون 2018 20:12

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) ڈیرہ مرادجمالی میں گھریلو تنازعہ پر ایک ہی خاندان کے افراد کا آپس میں جھگڑا خاتون جاں بحق 3افراد زخمی چار افراد گرفتار پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے وارڈ نمبر 4لانگومحلہ میں ایک خاندان کے افراد کا گھریلو تنازعہ پر جھگڑا ہوا ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال سے 3افراد عمران،علی اکبر اور حاکم علی زخمی ہوگئے اور مسمات حنیفہ بی بی جانبحق ہوگئی اطلاع ملنے پر سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر سیول ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کردیا گیا پولیس نے مزید کاروائی شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :