لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے معاہدوں کی شفاعیت اور لاگت کی تفصیلات منظر عام پر لانے کیلئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا

پیر 4 جون 2018 20:12

لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے معاہدوں کی شفاعیت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے معاہدوں کی شفاعیت اور لاگت کی تفصیلات منظر عام پر لانے کے لئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کے روبرو درخواست گزار آمنہ ملک کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہاکہ پنجاب حکومت نے میٹرو ٹرین کے لیے جو معاہدے کیے ہیں ان میں شفاعیت کو مد نظر نہیں رکھا گیا۔

(جاری ہے)

میٹرو ٹرین منصوبے کے نام پر منظور نظر افراد کو ٹھیکے دیئے ہیں اور قواعد و ضوابط کا خیال نہیں رکھا۔ میرٹ کو نظر انداز کرنے سے منصوبے کی لاگت میں دگنا اضافہ ہوا جس سے حکومتی خزانے پر بوجھ بڑھا۔انہوں نے کہا کہ اورنج ٹرین منصوبے کی لاگت ،طے پانے والے معاہدہ جات،حاصل کئے جانے والے قرضوں اور کنٹریکٹرز کی تفصیلات منظر عام پر لائے بغیراصل لاگت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا،انہوں نے استدعاکہ عدالت منصوبے کی لاگت اور دیگر تفصیلات منظرعام پر لانے کا حکم دے، سرکاری وکیل نے جواب داخل کرنے کی مہلت طلب کی، جس پرعدالت نے مزید سماعت 21 جون تک ملتوی کر دی۔