لاہور، پنجاب ،کے پی کے اور بلوچستان میں الیکشن کمیشن کے ذریعے نگران وزرائے اعلیٰ کی تعیناتیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو خط ارسال کر دیا گیا

پیر 4 جون 2018 20:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) لاہور، پنجاب ،کے پی کے اور بلوچستان میں الیکشن کمیشن کے ذریعے نگران وزرائے اعلیٰ کی تعیناتیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو خط ارسال کر دیا گیا۔ یہ خط منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت صوبائی حکومتوں کی مدت ختم ہونے کے بعد وزرائے اعلیٰ کی نامزدگی کے لئے پارلیمانی کمیٹیوں کا وجود غیر آئینی ہے۔

تینوں صوبائی اسمبلیاں، پارلیمانی کمیٹیاں وزرائے اعلیٰ کی تعیناتیوں کا عمل مکمل میں ناکام ہو چکی ہیں۔ الیکشن کمیشن اپنا آئینی کردار ادا کرے۔ الیکشن کمیشن تینوں صوبوں میں غیر جانبدار وزرائے اعلیٰ کا تقرر کرے۔ پانچ جون سے قبل نگراں وزیر اعلیٰ تعینات نہ کیا گیاورنہ عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ خط کی کاپیاں نگراں وزیر اعظم اور گورنرز کو ارسال کر دی گئی ہیں۔