عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ شروع ہو گیا

پیر جون 20:16

ْ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ لاہور کے قومی اسمبلی کے چودہ اور صوبائی اسمبلیوں کے چوالیس ریٹرننگ افسران ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

این اے ایک سو بیس سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طاہر سندھو نے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے۔ امیدوار آٹھ جون تک کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کراسکیں گے۔