سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے نگران وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے 6رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پیر جون 20:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے نگران وزیراعلٰی کے انتخاب کے لئے 6رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، کمیٹی میں مسلم لیگ(ن)اور پاکستان تحریک انصاف کے تین تین ارکان شامل ہیں،جو تین دن کے اندر نگران وزیراعلٰی پنجاب کے نام پر مشاورت کریں گے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اسپیکر رانا محمد اقبال کی جانب سے 6رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔

جس میں مسلم لیگ (ن)کے رانا ثناء اللہ ،عمران نذیر اور محمد احمد خان شامل ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد راہنماؤں میں محمود الرشید ،سبطین خان اور شعیب صدیقی کے نام شامل ہیں۔ یاد رہے کہ دونوں جماعتوں میں نگران وزیراعلٰی کے نام کے انتخاب کے حوالے سے کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ تاہم کسی بھی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا جس کے بعد معاملہ 6رکنی کمیٹی میں چلاگیا ہی