آپریشن رد الفساد: ایف سی کا کوہلو میں کالعدم تنظیم کیخلاف آپریشن

فائرنگ کے تبادلے میں تنظیم کے تین دہشتگرد ہلاک ،ایک زخمی حالت میں گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن ، گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا ، ترجمان ایف سی

پیر 4 جون 2018 20:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) فرنٹیئر کور بلوچستان کی آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان کے علاقے کوہلو میں کالعدم تنظیم کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تنظیم کے تین دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ ، ایمو نیشن ، گولہ بارود قبضے میں لے لیا ایف سی ترجمان کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور بلوچستان کے عملے نے آپریشن رد الفساد کے تحت بلوچستان کے علاقے کوہلو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کا رروائی کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے تین دہشت گرد ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصو م شہریوں پر بارودی سرنگوں کے ذریعے حملوں ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث تھے ترجمان کے مطابق ہلاک اور گرفتار ہونیوالوں دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمو نیشن ، گولہ بارود برآمد کر کے قبضے میں لے لیا لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی فرنٹیئر کور کا عملہ کر رہا ہے۔