سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

سندھ ہائی کورٹ، ما تحت عدالتوں میں میں موسم گرما کی تعطیلات چار جون سے پانچ اگست تک ہونگی

پیر 4 جون 2018 20:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے سرکولر جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سندھ ہائی کورٹ اور ما تحت عدالتوں میں میں موسم گرما کی تعطیلات چار جون سے پانچ اگست تک ہونگی۔

(جاری ہے)

سرکولر کے مطابق تعطیلات کے دوران سندھ ہائیکورٹ اور ما تحت عدالتوں میں اہم مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

خصوصی بینچ روزانہ صبح ساڑھے نو بجے سے ایک بجے تک کیسز کی سماعت کرے گا۔سرکولر کے مطابق موسم گرما میں عدالتوں کے دفتری اوقات صبح نو بجے سے دوپہر تین بجے تک ہونگے۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں پیر سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے۔