ملک بھر کی طرح سبی میں بھی کاغذات نامزدگی وصولی کا سلسلہ جاری

این اے 259اور پی بی 7سبی کے لئے پہلے روز 26 امید واروں نے ریٹرننگ آفیسرزسے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے

پیر جون 20:19

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) ملک بھر کی طرح سبی میں بھی کاغذات نامزدگی وصول کر کا سلسلہ جاری ،این اے 259اور پی بی 7سبی کے لئے پہلے روز 26 امید واروں نے ریٹرننگ آفیسرزسے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے ہیں ،کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرانے کا سلسلہ 8جون تک جاری رہے گا،تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرنے کا سلسلہ ملک بھر کی طرح سبی میں بھی شروع ہوگیا ہے سبی کے حلقہ این ائے 259سبی ،ڈیرہ بگٹی ،کوہلو اور بارکھان کے لیی09امیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل سینئر سول جج مسٹڑ ظہور احمد لانگو سے وصول کرلیے ہیں جبکہ پی بی07سبی کم لہڑی کی ریٹرننگ ااٖیسر جوڈیشل مجسٹریٹ ون مس نائمہ مبین سی17امیدواروں نے پہلے رو ز کاغذات نامزدگی وصول کرلیے ہیں تاہم پہلے روزکاغذات نامزدگی وصول کرنے والوں میں سے کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ہیں حلقہ این ائی259پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء میر بابر خان مرغزانی،تحریک لبیک یارسول اللہ کے زاہد طولان ،،جمعیت علماء اسلام کے حافظ عبدالحئی ،میر صاحب جان مری ،جان محمد خجک و دیگر شامل ہیں جبکہ پی بی 07سبی کم لہڑی کے لیے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدرسردار یارمحمد خان رند ،سردار خان رند،سردار محمد خان خجک،سابق صوبائی وزیرسردارسرفراز خان ڈومکی، سردارزادہ کوہ یار خان ڈومکی ،تحریک لبیک پاکستان کے رہنماء سید امداد شاہ،بابو شیر دل خان مغیری ،میر دوست محمد خان مغیری،بی این پی کے میر غلام رسول دھرپالی،،پاکستان پیپلز پارٹی کے ملک قائم الدین دہپال،،جمعیت علماء اسلام کے مولاناعطاء اللہ بنگلزئی،جاموٹ قومی موومنٹ کے میر مجتبیٰ مراد ابڑوو دیگر نے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے ہیں کاغذات نامزدگی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ 08جون تک جاری رہے گااور08جو کی شام کو تمام امیدواروں کے ناموں کی فہرستیں آوایزاں کی جائیں گی، جبکہ09جون سی14جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کا مرحلہ جاری رہے گا،اسی طرح امیدواروں پر اعتراضات کی داخل کرنے کی آخری تاریخ19جون ہوگی جبکہ بعدازاں 27جون کوتمام امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی اسی طرح28جون کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی جبکہ29جون کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیئے جائیں گے۔