نیشنل بُک فائونڈیشن کے زیر اہتمام نام ورمصنّف احمد عقیل روبی کی مرتب کردہ 530صفحات کی اہم علمی کتاب ’’علم و دانش کے معمار‘‘ کا چوتھا ایڈیشن منصہ شہود پر آ گیا

پیر 4 جون 2018 20:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) نیشنل بُک فائونڈیشن کے زیر اہتمام نام ورمصنّف احمد عقیل روبی کی مرتب کردہ 530صفحات کی اہم علمی کتاب ’’علم و دانش کے معمار‘‘ کا چوتھا ایڈیشن منصہ شہود پر آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس میں ہومر، سقراط، افلاطون، ورجل، دانتے، موپساں، ٹالسٹائی، دستویفسکی، گورکی، ارسطو، دانتے سمیت 28عظیم فلاسفروں اور علم و ادب کے معماران کے فن و فکر ، ان کی زندگی کے حالات اور اُن کی علمی خدمات کا احوال شامل ہے ۔ یہ کتاب مقابلے کے امتحانات سمیت، تاریخ و تحقیق اور علم و ادب کے طلبہ و طالبات کے لیے ایک بہترین خزینے کی حیثیت رکھتی ہے۔۔۔۔۔