پاکستان سمیت دنیا بھر میں جارحیت کا شکار بچوں کا عالمی دن منایا گیا

پیر 4 جون 2018 20:22

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جارحیت کا شکار بچوں کا عالمی دن منایا گیا اس دن کے منانے کا مقصد جسمانی و دماغی تشدد کا شکار ہونے والے اور بے گھر بچوںکی تکالیف کے متعلق عوام میں آگاہی فراہم کرنا تھا اس سلسلہ میں بچوں کے حقوق کیلئے سرگر م سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام عارفوالا سمیت ملک بھر میں تقریبات انعقاد پذیر ہوئیںجن سے مقر رین نے بچوں کے حقوق کے متعلق معلومات اور عوام میں شعور اجاگر کیا۔

متعلقہ عنوان :