سپریم کورٹ ، قتل کے مقدمہ میں سزائے موت کے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

پیر 4 جون 2018 20:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) سپریم کورٹ نے قتل کیمقدمہ میں سزائے موت کے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں قتل کے مقدمہ کے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی، عدالت نے مجرم ڈینیئل عرف ڈینی کی اپیل مسترد کردی ،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہسیشن جج نے مجرم کو سزائے موت کی سزا میرٹ پر سنائی,تمام شواہد و ثبوت مجرم پر الزام ثابت کرتے ہیں، واضح رہے کہ مجرم ڈینیئل نے 2006 میں نعیم کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا، سیشن جج نے مجرم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی۔

(جاری ہے)

سیشن جج کے سزائے موت کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا ،مجرم کے خلاف تھانہ کورنگی میں مقدمہ درج ہے