مسلم لیگ (ن) لیبرونگ سندھ کا کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں حادثے میں مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

پیر 4 جون 2018 20:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبرونگ سندھ کے جنرل سیکرٹری عبدالرحیم اعوان ،ڈپٹی سیکرٹری صابر شاہ ، ڈاکٹر اکرم ملک ، ارشد شاہ اور محبوب الہی نے کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں حادثے میں مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں کوئلے کی کانوں میں حادثات معمول بن گئے ہیں اور گزشتہ چند ماہ کے دوران درجنوں مزدور اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

پیرکوجاری بیان میں مسلم لیگ (ن) لیبرونگ سندھ کے عہدیداروں نے کہا کہ کان کنی کے لیے لازم حفاظتی اصولوں کی پابندی نہ کرنے کی وجہ سے ایسے حادثات میں اضافہ ہورہا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت کی جانب سے مزدوروں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جائیں اور کان کنی کے شعبے سے وابستہ صنعتکاروں کو پابند بنایا جائے کہ وہ مزدوروں کی سکیورٹی کے لیے ہر قسم کے اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کوئٹہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانوں کا انتہائی افسوسناک ہے جبکہ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج کے لیے حکومت بلوچستان اقدامات کرے۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو فی کس 10لاکھ روپے دیئے جائیں تاکہ وہ اپنے خاندان کی بہتر انداز میں کفالت کرسکیں۔#