پشاور، عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جاری کرنے کا سلسلہ شروع

پیر جون 20:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) 2018 کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جاری کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،،پشاور کی مقامی عدالتو ں میں کاغذات نامزدگی لینے والوں کی آمد شروع ہوگئی خیبر پختونخواہ اسمبلی کے چودہ اور قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں کیلئے کاغذات نامزدگی لینے والوںمیں سابق امیدوار بھی شامل ہیں جو اس سے قبل دیگر پارٹیوں سے سال 2013 میں بھی الیکشن کر چکے ہیں- ڈسٹرکٹ پشاور کے انیس ریٹرننگ افسران و ایک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی جاری کررہے ہیں- مختلف پارٹیوں میں شامل ہونیوالے امیدوار ٹکٹوں کے حصول کیلئے کوشاں ہیں-امیدواروں کی کاغذات نامزدگی 8 جون تک جمع کرائی جاسکیں گی . ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کے امیدواراپنی اپنی پارٹیوں کے حوالے سے ٹکٹ نہ ملنے کے باوجود الیکشن کاغذات جمع کررہے ہیں اور اپنا ایجنڈہ بھی بتا رہے ہیں--انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی ابتدائی فہرست 8جون کو جاری کی جائیگی

(جاری ہے)