پشاور، میں سورج سو ا نیزے ، شدی گر می ، چودہ روزہ دار بے ہوش

پیر 4 جون 2018 20:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) صوبائی دار الحکومت میں سورج سو ا نیزے پر آنے کے باعث شدی گر می پڑ رہی ہے جس کے باعث چودہ روزہ دار بے ہوش ہو گئے جن کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا جنہیں طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز پشاور میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینتی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور پیش گوئی کی گئی ہے آئند جوبیس گھنٹوں کے موسم مزید گرم ہو نے امکان ہے تاہم درجہ حرارت بڑھنے کیوجہ گرمی لو چل سکتی ہے اگلے ہفتے سے بارشوں کا نیا سلسہ شروع ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

شہر میں گرمی بڑھنے کے باعث شہریوں و نو کر پیشہ افراد نے گھر وں و دفاتر سے نکلنا چھوڑ دیا ہے اور مقید ہو کر رہ گئے ہیں گذشتہ روز بھی چودہ کے قریب افراد کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا جنہیں طبی امداد کے بعد گھر بھجوادیا گیا۔ ہسپتا ل میں موجود طبی ماہرین شہریوں کو ہدایت کی ہے گرمی سے بچنے کے لئے ضروری اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :