خیبر پختونخوااور فاٹا میں آئندہ عام انتخابات کے لئی11ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز قائم کئے جا ئینگے

پیر جون 20:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) خیبر پختونخوااور فاٹا میں آئندہ عام انتخابات کے لئی11ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز قائم کئے جا ئینگے صوبائی الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹیشنوں کی تفصیلات متعلقہ حکام کوارسال کر دی ہے خیبر پختونخوا میں مردوں کے لئے 4ہزار 89، خواتین کے لئے 3ہزار 572پولنگ سٹیشنز قائم ہو نگے خیبرپختونخوا میں مرد اورخواتین کے 4ہزار 971پولنگ سٹیشن مشترکہ قائم ہو نگے ۔

(جاری ہے)

فاٹا میں مرد اور خواتین کے 937پولنگ سٹیشن مشترکہ قائم کئے جائینگے فاٹا جو کہ صوبے میں ضم کیا گیا ہے کے لئے پولنگ سٹیشنز کے تفصیلات بھی ارسال کی گئی ہے ایف آر میں مردوں کے 7او رخواتین کے بھی 7پولنگ سٹیشن قائم کئے جائینگے ایف آر میں مرد اور خواتین کے 141مشترکہ پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔