عوامی نیشنل پارٹی اورفاٹاکے عوام کامشترکہ مطالبہ تھاکہ فاٹاکوصوبے میں ضم کیاجائے،بیرسٹرہارون بلور

پیر 4 جون 2018 20:39

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) اے این پی کے رہنما وامیدوارپی کے 78بیرسٹرہارون بلورنے کہاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی تاریخ قربانیوںسے بھری ہے،روزاول سے فاٹاکے خیبرپختونخوامیں انضمام کے حق میں تھے،90کی دہائی سے اس کیلئے جدوجہدجاری تھی،عوامی نیشنل پارٹی اورفاٹاکے عوام کامشترکہ مطالبہ تھاکہ فاٹاکوصوبے میں ضم کیاجائے،طویل عرصہ سے جاری جدوجہدرنگ لے آئی آج فاٹا خیبرپختونخواکاحصہ ہے،فاٹاسے انگریز کے کالے قانون ایف سی آر کاخاتمہ ہواہے،اب قبائلی عوام کوتمام بنیادی انسانی حقوق تک رسائی حاصل ہوگی،ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزفاٹاانضمام کی خوشی میںآتش بازی کے بعدصحافیوںسے کیا،اے این پی کے رہنمااورسینکڑوںکارکن ریلی کی شکل میں مختلف راستوںسے ہوکرنمکمنڈی چوک پہنچے جہاں فاٹاانضمام کی خوشی میں آتش بازی کی گئی،اس موقع پراے این پی کے صوبائی وضلعی قائدین حاجی ہدایت اللہ خان، سیدعاقل شاہ،ملک مصطفی اوردیگرنے بھی بھرپورشرکت کی،قائدین نے فاٹاانضمام بارے اپنے خیالات کااظہارکیا،بیرسٹرہارون بلورنے مزیدکہاکہ اے این پی کویہ اعزازبھی حاصل ہے کہ بھرمخالفت کے باوجودخیبرپختونخواکے عوام کوشناخت دی، صوبے کونام دیا،اے این پی قائدین کی کوششیں تھی کہ فاٹاکوخیبرپختونخوامیں ضم کرکے عدالتی دائرہ اختیارمیں لایاجائے،ایف سی آر کاخاتمہ کرکے قبائل کواین ایف سی ایوارڈمیں حصہ دیاجائے،اے این پی اورقبائلی عوام کی مشترکہ جدوجہدکی بدولت آج فاٹاکے عوام کوبنیادی انسانی حقوق میسر ہونگے،ان شاء اللہ 2018کے الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کامیابی حاصل کرکے قبائلی کی محرومیوںکاترجیح بنیادوںپرتدارک کریگی۔