Live Updates

ضلع ناظم پشاور کی ہشتنگری میں لڑکی کی بے حرمتی کرنیوالے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او تھانہ گلفت حسین اور دیگر عملہ کو نقد انعامات سے نوازاگیا

پیر 4 جون 2018 20:39

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ہشتنگری میں لڑکی کی بے حرمتی کرنیوالے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او تھانہ گلفت حسین اور دیگر عملہ کے لیے نقد انعامات کا اعلان کیا تھا اس سلسلے میں بروز منگل 5 جون کو ضلع ناظم پشاور آفس میں ایک سادہ تقریب کا اہتمام کیاگیا ہے جس میں ایس ایچ او اور عملہ کو نقد انعامات دئیے جائینگے اس ضمن میں ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان کا کہناتھا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی کوششوں کے بدولت خیبر پختونخواکی پولیس مثالی پولیس بن چکی ہے اور پچھلے پانچ سالوں میں خیبر پختونخواپولیس نے متعدد پیجیدہ کیسز میں پھرتی دکھائی اور پاکستان تحریک انصاف کی پانچ سالہ حکومت کے دوران خیبر پختونخوا کی پولیس نے جو کارکردگی دکھائی وہ اسکی مثال 65 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات