قومی وطن پارٹی نے قومی اسمبلی کی 7اور صوبائی اسمبلی کی مزید 6نشستوں کیلئے امیدواروں کوپارٹی کی ٹکٹس جاری کردئیے

پیر جون 20:39

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) قومی وطن پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے قومی اسمبلی کی 7اور صوبائی اسمبلی کی مزید 6نشستوں کیلئے امیدواروں کوپارٹی کی ٹکٹیں جاری کردی ۔

(جاری ہے)

قومی وطن پارٹی کے پارلیمانی بورڈنے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی مزید 13امیدواروںکے نام فائنل کرکے انھیں پارٹی کی ٹکٹ جاری کردیئے جن میں قومی اسمبلی کے حلقہ NA-06کیلئے عبدالودود خان،NA-08کیلئے انجینئر ظفر یاب خان،NA-9بونیر کیلئے پروفیسر حمید الرحمان،NA-42سے ملک مصطفی خان مہمند ،NA-47کیلئے اعصام الدین ،NA-48کیلئے جھانزیب خان وزیراور NA-49سے ملک عطاء میر خان شامل ہیں۔

اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ PK-14کیلئے مرزاباچہ،PK-24کیلئے ڈاکٹر سجاد احمد خان،PK-28 کیلئے جاوید خان، PK-29کیلئے نثار خان ، صوبائی اسمبلی کے حلقہ PK-45صوابی کیلئے حمید خان اورحلقہ PK-50کیلئے یوسف زمان کوپارٹی ٹکٹ جاری کردیاگیا۔باقی ماندہ امیدواروں کے نام بورڈ کے باہمی صلاح مشورے سے کل اور پرسوں شائع کئے جائیں گے۔