گرمی کی شدت میں اضا فہ بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا مغیر اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع

شہری علاقوں میں شیڈول لوڈ شیڈنگ کے علاوہ 6سی8گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 12سے 14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جا ری

پیر 4 جون 2018 20:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) گرمی کی شدت میںاضا فہ بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع شہری علاقوں میں شیڈول لوڈ شیڈنگ کے علاوہ 6سی8گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 12سے 14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے تفصیل کے مطا بق گرمی شدت میں اضا فہ ہو تے ہی فیسکوریجن میںبجلی کی شیڈول لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی زور پکڑ گیا شہری علاقوں میں 6سی8گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 12سے 14گھنٹے گریڈ میں فنی خرا بی کا بہا نہ بنا کر غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے فیسکو کی جا نب سے غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ پر پیدا ہو نے والے مختلف مسا ئل پر شدید پریشا نی کا سا منا متعدد مسا جد میں سحری اور افطا ری کے وقت پانی نہ ہو نے کی شکا یات افطاری کے وقت اذان کی آواز سننے میں پریسا نی کا سا منا گرمی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ستا ئے عوام نے اعلی حکام سے مطا لبہ کیا کہ فوری طور پر بجلی کی غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جا ئے تا کہ شدید گرمی کے ستا ئے لوگ سکھ کا سا نس لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :